ابنا: رامين مہمان پرست نے منگل کے روز ہفتے وار پريس کانفرنس سے خطاب ميں خليج فارس کے ساحلي ممالک کي مشترکہ فوجي مشقوں اور متحدہ عرب امارات ميں امريکا کے ايف بائيس جنگي طياروں کي تعيناتي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ بيروني طاقتوں پر کسي بھي طرح کا اسلحہ جاتي اور اسٹريٹيجک انحصار علاقے کي سيکورٹي کے برخلاف ہے اور غير ملکي فوجيوں کي مداخلت سے علاقے کي سلامتي خطرے ميں پڑ جائے گي ـ
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر علاقے کے ممالک باہمي تعاون سے مقامي سطح پر علاقے کي سيکورٹي کو يقيني بنانے کي کوشش کريں تو اس سے فائدہ ہوگا ليکن اب تک ايسے اقدامات نظر نہيں آ رہے ہيں جن سے محسوس ہو کہ علاقے کے ممالک مقامي سطح پر سيکورٹي کے لئے کام کرنا چاہتے ہيں ـ
رامين مہمان پرست نے کہا کہ ايران علاقے کي سيکورٹي مقامي ممالک کے تعاون سے يقيني بنانے کے لئے کوشاں ہے-.......
/169